تازہ تر ین

شعیب اختر کو ایڈونچر کرنا مہنگا پڑگیا ، ویڈیو وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو عرب ملک عمان میں ایڈونچر کرنا مہنگا پڑگیا ، اپنا توازن برقرار نہ رکھے پائے اور بری طرح گر پڑے جس کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راولپنڈی ایکسپریس نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں صحرا میں ہیوی موٹر بائیک چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شعیب اختر کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سپیڈ میں بائیک چلاتے ہیں اور گِرجاتے ہیں، ہیوی بائیک سے گرنے کے بعد سابق کرکٹر فوراً سنبھلتے ہیں اور بائیک اٹھاتے ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ عمان کچھ زیادہ ہی خطرناک ہوتا جارہا ہے جبکہ ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹر ویڈیو بنانے والے سے کہتے ہیں کہ بڑا مزہ آیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv