تازہ تر ین

قلات: مسافر کوچ اور کار میں تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے قلات کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
قلات منگچر کے بدرنگ ڈویژنل کمپلیکس ایریا میں مسافر کوچ اور کار آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث گاڑی میں سوار 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد مسافر کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ انتظامیہ نے لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv