تازہ تر ین

مظفرآباد میں جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار، تحقیقات شروع

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) مظفرآباد میں لنگرپورہ کے مقام پر جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار کرلئے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔
مظفرآباد کے نواحی علاقے لنگرپورہ میں زیر تعمیر ہاؤسنگ کالونی میں دن دیہاڑے جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان سے نقدی اور موبائل چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آئی اور ویڈیو نظر آنے والے اشخاص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمے کا انداراج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک متاثرہ جوڑے میں سے کسی نے بھی انصاف کے لئے پولیس سے رجوع نہیں کیا جبکہ مقدمے کا اندراج سرکار کی مدعیت میں کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv