تازہ تر ین

کراچی سے اسلام آباد جانیوالی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی سے اسلام آباد جانیوالی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں، مسافر محفوظ رہے۔ ٹرین کو دو گھنٹوں بعد منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ کراچی سے اسلام آباد جانیوالی گرین لائن ایکسپریس پڈعیدن اور بھریاروڈ ریلوے اسٹیشن کے درمیان حادثے کا شکار ہوگئی۔ پاور وین سمیت ٹرین کی دو بوگیاں دو کلومیٹر تک پٹری سے اترگئیں۔ ڈرائیور نے مہارت سے ٹرین کو روک کر بڑے حادثے سے بچالیا جبکہ مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔ کراچی سے جیکب آباد جانیوالی سکھر ایکسپریس کو کوٹ لالو اور پشاور جانیوالی خیبر میل کو پڈعیدن اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور گرین لائن کی دو بوگیوں کو علیحدہ کر کے ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv