تازہ تر ین

گاربین موگوروزا نے سڈنی انٹرنیشنل کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

سڈنی: (چینل فائیو) سابق نمبر ون ٹینس سٹار گاربین موگوروزا نے سڈنی انٹرنیشنل کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
آسٹریلیا میں ٹینس سیزن کا آغاز ہوتے ہی دلچسپ مقابلے شروع ہو گئے ہیں جہاں پر گاربین موگوروزا نے اپنے میچ میں روس کی ایکاترینا کو سٹریٹ سیٹس میں 2 ،صفر سے ہرا کر سڈنی انٹرنیشنل کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔
گزشتہ روز ٹینس سیزن کا آغاز ہوتے ہی بڑا اپ سیٹ ہو گیا اورسڈنی انٹرنیشنل کپ کے ویمن سنگلز میں رینک 75 کیرولین گارشیا نے کم عمر ترین چیمپئن ایما راڈوکانو کو دو صفر سے ہرا کر آؤٹ کر دیا تھا ۔
کیرولین گارشیا اور ایما راڈوکانو کے مابین یکطرفہ میچ کا سکور چھ صفر اور سات ایک رہا ۔
ایک اور میچ میں سڈنی انٹرنیشنل کے پہلے راؤنڈ میں تنزانیہ کی اونس جیبئر نے وائلڈ کارڈ انٹری پانے والی آسٹریلوی حریف آسترا شرما کو ہرا دیا اور صنف نازک کے یکطرفہ میچ کا سکور چھ ایک اور چھ تین رہا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv