تازہ تر ین

شہباز شریف نے ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ تحقیقات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیں

اسلام آباد: (چینل فائیو) شہباز شریف نے ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ تحقیقات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیں۔ درخواست امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔
درخواست میں نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے نے بد نیتی پر تحقیقات شروع کیں، جیل میں بھی شامل تفتیش کیا گیا، ایف آئی اے کی تحقیقات میں اب تک شہباز شریف کا کوئی بے نامی اکاونٹ سامنے نہیں آیا، منی لانڈرنگ کا کیس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، ایک ہی الزام پر دو کیس نہیں بنائے جاسکتے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکا جائے۔
درخواست میں عدال سے ایف آئی اے کی تحقیقات کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv