تازہ تر ین

نجی شاپنگ مالز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیمرے بھی سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل

اسلام آباد: (چینل فائیو) وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام کیلئے پرائیویٹ شاپنگ مالز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیمروں کو بھی سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کرلیا گیا۔ پولیس کنٹرول روم بھی سیف سٹی کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کا سیف سٹی منصوبہ، پرائیویٹ شاپنگ مالز اور ہاوسنگ سوسائٹیوں کے کیمرے بھی سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل ہو گئے جس کے بعد کیمروں کی تعداد 1995 ہو گئی۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر پولیس کنٹرول روم بھی سیف سٹی کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کو آرڈی نیشن کو بہتر بنایا جا سکے۔ سیف سٹی کے اندر سوشل میڈیا اور ٹی وی مانیٹرنگ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اقدام سے جرم کی تحقیقات کیساتھ روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ نئے نظام کے تحت پولیس کے رسپانس ٹائم میں بھی واضع کمی ہوئی ہے اور اب یہ 2 منٹ ہو چکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv