تازہ تر ین

حالات زیادہ خراب ہوئے تو ہمیں تعلیمی ادارے بند کرنے پڑیں گے، شفقت محمود

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے بند نہ کریں اور انہیں چلاتے رہیں تاہم اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو ہمیں تعلیمی ادارے بند کرنے پڑیں گے ۔

لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں تعلیم سے متعلق سارے فیصلے صوبائی وزرائے تعلیم کی مشاورت سے کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج صوبائی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ میں تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ پارٹی میں ضلع، تحصیل اور حلقے کی بنیاد پر تنظیم سازی کی جائے گی، ورکز کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تنظیمی معاملات کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، نیبرہڈ کونسل، صوبائی اسمبلی حلقہ اور ضلعی سطح پر تنظیم بنائی جائے گی۔ ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے تنظیم بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی نئی تنظیم بنا رہے ہیں، بڑی جماعتوں میں ورکرز متحرک ہوتے ہیں اور اختلافات بھی ہو جاتے ہیں، سب کی الیکشن لڑنے کی خواہش ہوتی ہے لیکن پارٹی کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv