حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے مسلم لیگ ن کی نئی حکمت عملی کی تیاری کے لیے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس لاہور میں جاری ہے۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والے اجلاس میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سمیت نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز شریک ہیں۔
ان کے علاوہ شاہد خاقان عباسی، پرویز رشید، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔