تازہ تر ین

کراچی میں ویکسینیشن کی شرح ملک میں سب سےکم،کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ

کراچی میں کورونا وائرس نے پھر سر اُٹھالیا ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

شہر میں ایک دن میں مثبت کیسزکی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 9 فیصد ہوگئی ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق صوبے میں 50 فیصد کیسز اومی کرون کے ہیں، اگرکیس بڑھتے رہے تو ایک دو روز میں سخت فیصلےکرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں ویکسینیشن کی شرح ملک میں سب سے کم  ہے اور اب تک صرف 40 فیصد اہل آبادی نےکورونا ویکسین لگوائی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں میں 15003 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 464 مثبت آئے اور 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

مرادعلی شاہ کے مطابق صوبےکے464 نئےکیسز میں سے 339 کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ24 گھنٹوں میں صوبے میں ایک لاکھ 50 ہزار 826 افراد کو ویکسین لگائی گئی، اب تک 2 کروڑ 97 لاکھ 30ہزار 297 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv