تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان کرپٹ افراد کو پارلیمنٹ آنے سے کیسے روکیں گے۔رپورٹ: ستار خان

وزےر اعظم عمران خان صاحب نے اعلان کےا ہے کہ وہ جرائم پےشہ افراد کو پارلےمنٹ مےں نہےں آنے دےںگے۔ ےہ تو اچھی بات ہوتی ۔ بہت ہی اچھی بات ہوتی لےکن انہےں ےہ کرنے کےلئے قانون سازی کرنا پڑے گی۔ تمام سےاسی جماعتوں کو آمادہ کرنا پڑے گا۔ کہ وہ اس معاملے مےں حکومت کا ساتھ دےں۔ اس کام کےلئے ان تمام امےدواروں پر اس بات کی پابندی لگانی پڑے گی کہ الےکشن لڑتے وقت وہ خودہی اپنے اوپر قائم کرےمنل کےسز کی تفصےلات الےکشن کمےشن آف پاکستان کو بتانے کے پابند ہوں گے ۔ کسی اور ملک کی مثال دےنے کی بجائے آپ کےساتھ ہی آزاد ہونے والے ملک انڈےا کی مثال دےنی چاہئے کےونکہ انڈےا مےں الےکشن لڑتے وقت تمام سےاسی جماعتوں کے امےدواروں پر لازم ہے کہ وہ اپنے اوپر قائم کرےمنل کےسز کی تفصےلات خود ہی بےان کرےں گے۔ 2019ءکے انتخابات پر انڈےا کی 677 سےاسی جماعتوں کی طرف 1500 امےدواروں نے اپنے اوپر قائم کرےمنل کےسز کی تفصےلات انڈےن الےکشن کمےشن کو جاری کی تھےں ۔1070 امےدواروں پر SERIES کرےمنل کےسز تھے۔ جن مےں رےپ ،قتل ، قتل کرنے کی کوششےں اغوا، اور عورتوں کےخلاف کرائمز شامل تھے۔ 2019ءمےں کرےمنل رےکارڈ کے ساتھ انڈےا کا الےکشن لڑنے والے مختلف سےاسی جماعتوں کے امےدواروں کی تعداد 2009ءاور 2014ءکے انتخابات مےں کرےمنل رےکارڈ کے ساتھ الےکشن لڑنے والوں سے زےادہ تھی۔ 56 اےسے امےدوار تھے۔ جوCONIUSL ہوچکے تھے۔ 55 امےدواروں پر قتل کے کےسز تھے 184پر قتل کرنے کی کوششےں کرنے کے کےسز تھے۔ 126کے خلاف عورتوں کے حوالے سے کرےمنل رےکارڈ تھا۔ جس مےں 9 کےسز رےپ کے تھے۔47 اغواءکے کےسز مےں ملوث تھے۔ 96 کےخلاف نفرت آمےز تقرےرےں کرنے کے حوالے سے کےسز تھے۔ سےاسی جماعتوں کے حوالے سے سب سے زےادہ کرےمنل کےسز بھارتی جنتا پارٹی کے امےدوارتھے۔ جن پر 175 کےسز تھے۔ جو 40 فےصد تھے۔ کانگرس کے امےدواروں کےخلاف 164 کےسز تھے۔ جو 39 فےصد تھے ۔ 40 کےسز کمےونسٹ پارٹی آف انڈےا کے امےدواروں کے خلاف تھے جو 58 فےصد تھے ۔ 400 آزاد امےدواروں کےخلاف کرےمنل کےسزتھے۔ SERIES کرےمنل رےکارڈ کے حوالے سے بھارتی جنتا پارٹی کے 124 امےدوار کانگرس کے 107 امےدوار جبکہ کمےونسٹ پارٹی آف انڈےا کے 61 امےدواروں پر کےسز تھے۔ 292 آزاد امےدواروں پر SERIES کرےمنل کےسز تھے۔265 حلقوں مےں امےدواروں پر 3 سے زائد کرےمنل کےسز تھے۔ جوکہ 2009ءاور 2014ئ سے زےادہ تھے ۔ 45 سےاسی جماعتےں اےسی تھےں جن کے تمام کے تمام امےدواروں پر کرےمنل کےسز تھے۔ ےہ تو تھی ان امےدواروں کی تفصےل جوانڈےا کا 2019ءالےکشن لڑ رہے تھے۔ لےکن اب مےں بتاﺅں گا ۔ کہ ان مےں کتنے امےدوار الےکشن مےں کامےاب ہو کر لوک سبھا اور انڈےا کے صوبوں کی اسمبلےوں مےں جاپہنچے ۔ 2019ءکے الےکشن مےں 233 جرائم پےشہ امےدوارکامےاب ہوئے۔ جو مجموعی طورپر کامےاب ہونے والے 540 امےدواروں کا 43 فےصد بنتے ہےں ۔ جنتا پارٹی کے 116 جرائم پےشہ امےدوار کا مےاب ہوئے ۔ کانگرس کے 29 جرائم پےشہ امےدوار کامےاب ہوئے ان مےں سے 29 فےصد کامےاب ہونے والے امےدواروں پر SERIESکرےمنل کےسز تھے۔ 11 کامےاب ہونے والے امےدواروں پر قتل کے مقدمات تھے۔ جس مےں بھارتی جنتا پارٹی کے 5 اور کانگرس کا اےک امےدوارتھا۔ 29 کامےاب ہونے والے امےدواروں کےخلاف نفرت انگےزتقرےرےں کرنے کے کےسز تھے ۔ کےرالہ سے کامےاب ہونے والے امےدوار پر 204 کرےمنل کےسز تھے۔ انڈےا مےں کرےمنل رےکارڈ رکھنے والے پارلےمنٹرےن کی تارےخ بہت پرانی ہے۔ 1980 سے لےکر 2019ءتک 444،2 کامےاب ہونے والے پارلےمنٹرےن کےخلاف کرےمنل چارجز تھے۔ جو انڈےا کی مختلف عدالتوں مےں سالہاسال سے تاخےر کا شکار رہے ہےں۔ انڈےا کی مختلف states (صوبوں) مےں اُترپردےش کے 1217 پارلےمنٹرےن اور بہار کے 531 پارلمےنٹرےن پر کرےمنل چارجز پر عدالتی کارروائی ہوتی رہی ہے۔ جن مےں بہت سارے کےسز ابتدائی سطح تک ہی رہے۔ اور FIR مےں تبدےل نہ ہوسکے۔ بہت سارے کےسز عدالتی ٹرائل تک ہی نہ پہنچ سکے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ ان پارلمےنٹرےن کا تحقےقاتی سطح پر برے طرےقے سے اثرانداز ہوتاہے۔ ان مےں 2000 سے زائد پارلےمنٹرےن کبھی نہ کبھی تھوڑے عرصے کے لےے جےل کی ہوا بھی کھاتے رہے ہےں۔اب ان تمام باتوں کا وزےراعظم عمران خان صاحب کو علم ہوگا۔ اور انہےں اس بات کا بھی احساس ہوگا۔ کہ انڈےا مےں الےکشن لڑتے وقت اپنے اوپر قائم کرےمنل کےسز کی تفصےلات جمع کرانی پڑتی ہے۔ اور چوری کے بعد اےسے سےنکڑوں امےداوار الےکشن مےں کامےابی بھی حاصل کرلےتے ہےں۔ جن کے خلاف کرےمنل چارجز عائد ہوتے ہےں۔ اس کا مطلب ےہ ہوا ۔ کی انڈےا مےںووٹ دےنے والا امےدوار کےخلاف کرےمنل رےکارڈ رکھنے کے باوجود ووٹ دےنے سے باز نہےں آتے اور انہےں کامےاب کراتے ہےں۔ عمران خان صاحب کو پہلے تو پاکستان مےں اےسی رواےتےں قائم کرنی پڑےں گی۔ کہ الےکشن لڑنے والا ہر امےدوار الےکشن لڑتے وقت اپنے اوپر قائم کرےمنل چارجز کی تفصےلات جاری کرےگا۔ لےکن اس کے باوجود اگر ووٹ ڈالنے والوں نے اس کے حق مےں فےصلہ دے دےا۔ توپھر کےا ہوگا۔ کےا وزےراعظم عمران خان صاحب کوئی اےسا قانون لائےں گے کہ اےساکوئی بھی امےدوار الےکشن لڑنے کا اہل ہی نہ ہوگا ۔ جس کے خلاف کرےمنل رےکارڈ اور چارجز ہوں گے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv