تازہ تر ین

نیب کا کسی فرد، جماعت یا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، جاوید اقبال

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا کسی فرد، جماعت یا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین نیب نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، نیب بدعنوانی کے خلاف جنگ کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کا تعلق صرف ملک سے ہے اور ادارہ صرف اپنا فرض ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، بدعنوانی نہ صرف ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرتی ہے بلکہ مستحق افراد اپنے حقوق سے محروم ہو جاتے ہیں۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں بڑی مچھلیوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے اکتوبر 2017ء سے اگست 2021ء کے دوران بالواسطہ اور بلا واسطہ طور پر 539 ارب روپے بلاواسطہ اور بلواسطہ طور پر برآمد کیے اور ایسی کارکردگی انسداد بدعنوانی کے کسی دوسرے ادارے نے نہیں دکھائی۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے 1999ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک 821 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے معاملات قانون کے مطابق ایف بی آر کو بھیجے جا رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتا ہے جو کہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv