تازہ تر ین

بابا گورو نانک کا 552 واں جنم دن، 3ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے، نوجوت سنگھ سدھو بھی آج پاکستان آئیں گے

لاہور(وقائع نگار)با با گو رونانک دےو جی کے 552وےں جنم دن کی تقر ےبا ت مےں شر کت کے لئے بھا رت سے 3ہزار کے قرےب مرد و خواتےن سکھ ےا تری وا ہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ جہاں متر وکہ وقف املاک بورڈ کے چےئر مےن ڈاکٹر عا مر احمد نے مہمانوں کا پر تپاک ا ستقبال کےا،ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد ، ڈپٹی سےکر ٹری عمران گو ند ل پا کستان سکھ گوردوارہ پربند ھک کمےٹی کے سابق پردھان سردار ستونت سنگھ،سردار اندر جیت سنگھ،سردار ویکاش سنگھ، بورڈ تر جمان عا مر حُسےن ہا شمی سمےت و دےگر سکھ رہنما و بورڈ افسران بھی مو جو د تھے پاکستان آمد پر سکھ رہنما ﺅں نے انتہا ئی خو شی کا اظہا ر کےا ۔ شرومنی گوردوارہ پر بند ھک کمےٹی دہلی کے پا رٹی لےڈرسردار بلونندر سنگھ کا کہنا تھاکہ پاکستان ہمارے گورو کی دھرتی ہے اور ہمیں اس دھرتی کی مٹی سے بہت پیار ہے۔کرتار پور راہدری کھلنے پر سکھ یاتری بہت خوش ہیں۔پاکستان میں ہمارے گورو دواروں کی دیکھ بھال کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ چےئر مےن متر وکہ قف املاک بورڈ ڈاکٹرعامر احمد نے میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور ہداری کے ذریعے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انکی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ بھا رت سمےت دنےا بھر سے آنے والے سکھ ےا تر ےوں کی بھر پو ر مہمان نو ازی کی جا ئے گی ، وزےر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کی ہدایات کی روشنی میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کوفو ل پروف سکےو رٹی سمےت تما م سہو لےات مہےا کی جا ئےں گی ۔ دہلی گو ردوارہ مےنجمنٹ کمےٹی کے پا رٹی لیڈر سر دار ر ندیر سنگھ، نے کہا کہ ہم ےہاں امن بھا ئی چا رے اور پےار و محبت کا پےغام لے کہ آئےں ہےں سردار جوگا سنگھ اور سردار پرنیج سنگھ نے کہا کہ ےہ ہما ر ے گرو کی پا ک دھر تی ہے ہم ا سکی تر قی و خو شحالی کے لئے دعا گو ہےں سابق پردھان سردرار ستونت سنگھ کا کہنا تھا کہ حکو مت ِ پاکستا ن اور متر وکہ وقف املاک بورڈ نے جنم دن کی تقریبات کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد نے بتا ےا کہ آج آنے والے مہمان ننکانہ صاحب روانہ ہونگے جبکہ دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ جنم دن کی مرکزی تقرےب 19نو مبر کو ننکانہ صاحب مےں منعقد ہوگی ۔جہاں وفاقی وزیر نور الحق قادری مہمان خصوصی ہونگے جبکہ دیگر مختلف شخصیات شرکت کریں گی۔ سکھ یاتریوں کو سخت سیکورٹی کے حصار میں ننکانہ صاحب روانہ کیا گیا۔دوسری جانب بھارت کی جانب سے کرتار پور رہداری کھولے جانے پر 28انڈین یاتری گورو دوارہ دربار صاحب حاضری کے لیے آئے جہاں پرCEOکرتار پور محمد لطیف ،پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پرندھک کمیٹی امیر سنگھ ،اور ڈاکٹر ممپال سنگھ نے انکا استقبال کیا ۔یاتریوں نے گورو دورہ دربار صاحب میں مذہبی رسومات ادا کیں اور عزت افزائی پر حکومت پاکستان کا شکریہ اداکیا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv