تازہ تر ین

نمیبیا نے سپر12مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20ورلڈکپ کے 11ویں میچ میں نمیبیا نے آئرلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سپر12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

شارجہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، مقررہ 20 اوورز میں آئرلینڈ کی 125 رنز بنا سکی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نے پر اعتماد آغاز کیا اور گیرہارڈ ایرسمس اور ڈیوڈ ویزے کی جارحانہ بلےبازی کی بدولت آئرش ٹیم کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ایرسمس نے 53 جبکہ ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ 14 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل آئرلینڈ کی اننگز کے آغاز پر اوپنر پال اسٹرلنگ، کیون اوبرائن اور کپتان اینڈی بلبرنی کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بلےباز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا تھا۔

نمیبیا کی جانب سے جان فلائیلنک نے 3 جبکہ ڈیویڈ ویزے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نمیبیا اور آئرلینڈ کیلیے آخری گروپ میچ فائنل بن گیا جب کہ جمعے کے مقابلے کی فاتح سائیڈ سپر 12 راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوالے گی۔

ٹی20ورلڈکپ کے ابتدائی راؤنڈ کے آخری 2 میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے میں سے سری لنکا پہلے ہی 2 فتوحات کے ساتھ سپر 12 راؤنڈ میں سیٹ بک کراچکا ہے جبکہ نمیبیا اور آئرلینڈ کے درمیان دوسری خالی جگہ پر کرنے کیلیے سخت مقابلہ متوقع ہے۔

دونوں ہی ٹیموں کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ دونوں نے ہی نیدرلینڈز کو مات دی ہے، اب آپس میں دودو ہاتھ کرنے والی ہیں



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv