تازہ تر ین

امریکہ کو روس اور چین سے خطرہ ، اب القاعدہ اور الشہاب سے لڑنا ہوگا: جوبائیڈن

واشنگٹن : (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طویل ترین افغان جنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

افغان جنگ کے خاتمے اور اتحادی افواج کے افغانستان سے مکمل انخلا کے بعد امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئےصدر جوبائیڈن نے کا کہنا تھا کہ روس اور چین چاہتے ہیں کہ امریکہ افغانستان میں الجھا رہے، افغانستان سے انخلا کا فیصلہ طے شدہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ قبل از وقت ہوگا، ہمیں امید تھی کہ افغان فورسز طالبان کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی کمر توڑ دی ہے، 3 لاکھ افغان فوجیوں کو 20 سال تک تربیت دی، کابل سے شہریوں کی انخلاء کا چیلنج مکمل کیا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں اب بھی 200 کے قریب امریکی موجود ہیں، ہمارے جو شہری افغانستان سے واپس آنا چاہتے ہیں ان کو ہر صورت واپس لائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ سلامتی کونسل نے بھی انخلاء سے متعلق طالبان کو واضح پیغام دیا، امریکیوں کے تحفظ کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن پر عمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اندازہ نہیں تھا کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو جائے گا، کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے میں نے 6 ہزار فوجی بھیجے، طالبان کی باتوں پر نہیں،عمل پر یقین کریں گے، ایک لاکھ افغان باشندوں کو افغانستان سے نکالا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ میں تمام فیصلوں کی ذمہ داری لیتا ہوں، 31 اگست کے بعد بھی رہتے تو تناؤ میں اضافہ ہو سکتا تھا، جو بھی فیصلہ کریں گے اپنے ملک کے مفاد کو دیکھ کر کریں گے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv