تازہ تر ین

دنیا میں بیانیے کی جنگ جاری، ڈیجیٹل میڈیا سے ہماری بات سنی جائے گی: فواد چوہدری

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دنیا میں آج بیانیہ کی جنگ لڑی جا رہی ہے ، بیانیہ مضبوط ہوگا تو ہماری اہمیت ہوگی،ماضی میں وزارت اطلاعات ریاست کے بیانیہ کے بجائے حکمران پارٹی کی ترجمان تھی، ہم نے اس کلچر کو تبدیل کیا، ماضی میں ہم اپنا موقف دنیا کے سامنے پیش نہیں کر سکے ، ماضی میں میڈیا اداروں کی ترقی کے لئے جو سرمایہ کاری کرنی چاہئے تھی وہ نہیں کی جا سکی، افغان جنگ میں ہم نے ستر ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن ہم دنیا کو بتا ہی نہیں سکے کہ یہ جنگ کیوں ہوئی اور ہم نے کیا قربانیاں دیں۔

وزیراعظم نے ہمیشہ بیانیے کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے، افغان جنگ میں اپنی قربانیاں دنیا کو بہتر طور پر نہیں بتا سکتے۔

1964 کے بعد سب سے بڑی ٹرانسفرمیشن ہورہی ہے، نیشنل ڈیجیٹل انفارمیشن پلیت فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام نیشنل ڈیجیٹل انفارمیشن پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فوادچودھری نے کہا کہ پاکستان میں کئی حکومتیں آئیں لیکن بدقسمتی سے ہم اپنے میڈیا اداروں کو ڈیجیٹل نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام اداروں میں ڈیجیٹلائزیشن کے اس عمل سے پاکستان کے بیانیہ کو تقویت ملے گی اور ریاست کا بیانیہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی، ایچ ڈی ہونے جا رہا ہے ، ریڈیو کی نشریات انٹرنیٹ پر منتقل کر دی ہیں اشتہارات کا پورا عمل سو فیصد کمپیوٹرائزڈ اور پیپر لیس ہے ، ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم نے اشتہارات کے ضمن میں تمام ادائیگیاں مکمل کرلی ہیں، آج ایک روپیہ بھی واجب الادا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر حکومت کی اتنی بڑی موجودگی اس سے پہلے کبھی نہ تھی، جتنی آج ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv