تازہ تر ین

ٹرانسفارمر حادثے کی جلد اور شفاف تحقیقات کی جائے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹرانسفارمر حادثے کی جلد اور شفاف تحقیقات کی جائے.گورنر سندھ عمران اسماعیل کا وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ٹرانسفارمر حادثے کی جلد اور شفاف تحقیقات کی جائے، حادثے کے ذمہ داروں کو قرار واقع سزا دی جاے گی۔عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں کے لئے 5 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 3 لاکھ معاوضہ دیا جائے گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ حکومت ہلاک اور زخمیوں کے لئے بھرپور مالی امداد کرے گی جبکہ حکومت ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے لئے ساڑے 7 لاکھ روپے معاوضہ دے گی۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حیدرآباد ٹرانسفارمر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہلاک افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں- زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے-



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv