تازہ تر ین

جرمنی میں بارشیں اور سیلاب، ہلاکتیں 100 سے تجاوز

جرمنی ميں تاريخ کی بدترين بارشوں اور سيلاب کے بعد سيکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے، مختلف حادثات ميں مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔

جرمنی إین کئی روز سے جاری بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال ہے، سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر املاک تباہ ہوگئيں، مزید 50 افراد لقمۂ اجل بن گئے، 1300 سے زائد لاپتہ ہيں۔

غیر ملی میڈیا کے مطابق جرمنی میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں ميں ريسکيو آپريشن کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے، لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کيا جارہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جرمنی میں دوسری عالمی جنگِ عظیم کے بعد موجودہ سیلاب کو بدترین آفت قرار دیا جارہا ہے جبکہ ریسکیو اداروں کی جانب سے لاپتہ افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔

زیادہ متاثرہ علاقوں میں جرمن ایمرجنسی سروس، پولیس اور فورسز کے تقریباً 15 ہزار ارکان موجود تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی۔

غیر متوقع تیز بارش سے پڑوسی ممالک لکسمبرگ، نیدرلینڈز اور بیلجیئم بھی طوفان کی زد میں آئے۔

بیلجیئم میں بارشوں اور سیلاب کے دوران حادثات میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ویلونیا میں 21 ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv