تازہ تر ین

ومبلڈن ٹینس کوارٹر فائنل، راجر فیڈرر کو غیر معروف کھلاڑی نے شکست دیدی

لندن:  ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں ایک اور اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔ غیر معروف پولش کھلاڑی ہبرٹ ہرکاز نے ریکارڈ ہولڈر راجر فیڈرر کو شکست دے دی، کوارٹر فائنل تین صفر سے جیت کر سب کو حیران کر دیا۔

تفصیل کے مطابق ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

20 گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرنے والے راجر فیڈرر کو پولش کھلاڑی ہبرٹ ہرکاز اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔

ہوبرٹ ہورکاز نے سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 7-6، اور 6-0 سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسری جانب ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

نوواک جوکوچ نے کوارٹر فائنل میں ہنگرین کھلاڑی مارٹون فوچووچ کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔ سربین ٹینس سٹار کی فتح کا سکور 6-3، 6-4، اور 6-4 رہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv