تازہ تر ین

وزیرا عظم عمران خان کا زرعی شعبہ کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے خود شعبہ زراعت کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کسانوں کی آمدنی دگنی ہو، پاکستان میں اس سال گندم کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو قرضے دیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملتان میں کسان کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ خوشی ہے پنجاب حکومت نے کسانوں کیلئے انقلابی اقدام کیے، ہمارے دور میں کسانوں کو 5 سو ارب روپے اضافی ملے، دو سالوں میں گندم کی سپورٹ پرائس 5 سو روپے بڑھی

وزیراعظم نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعہ کسانوں کو قرضے ملیں گے، فصلوں کی قیمتیں گرنے پر بھی کسان کارڈ کے ذریعے ان کی مدد کریں گے، جتنا کسان مضبوط ہوگا ہم اپنے ملک کومضبوط کریں گے۔

 عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی طرف جانے سے کرپشن نیچے آتی رہے گی، جب فصل خراب ہوتی ہے تو کسان کے حالات خراب ہوتے ہیں،پانی کی کمی کے باعث زرعی پیداوار کم ہوجاتی ہے، دو ڈیم بنا رہے ہیں، جس سے کسانوں کو اضافی پانی ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 220 ارب روپے نہریں پکی کرنے پر خرچ کررہے ہیں، چائنا سے بات کرکے ایگریکلچرل کو سی پیک میں لے آئے ہیں، ایگریکلچر میں چائنا ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے، ریسرچ انسٹی ٹیوشن کو بہتر بنا رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv