تازہ تر ین

اڑھائی سالہ کارکردگی پر فخر، آخری گیند تک لڑوں گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان  نے تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پرپیغام میں کہا کہ قوم وسائل کی کمی کی بنیاد پرتباہ نہیں ہوتی بلکہ کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوتی ہے، جب حکمران کرپشن شروع کرتے ہیں توقوم مقروض ہوکرتباہ ہوجاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے اور دوسرے الیکشن میں پی ٹی آئی کو ایک ایک سیٹ ملی، دوسرےالیکشن میں میرےساتھ صرف چندلوگ رہ گئےتھے لیکن میں نے گراؤنڈ میں سیکھاکہ جوآخری گیندتک ہارنہیں مانتا، اسے شکست بھی نہیں ہراسکتی، جدو جہد سے کبھی گھبرانا نہیں چاہیے۔

ملکی معاشی صورتحال پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن اب کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مشکل وقت میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے ہماری مدد کی، وہ مدد نہ کرتے توہم دیوالیہ ہو جاتے، مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv