تازہ تر ین

انتخابی و قانونی اصلاحات، اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کو تیار ہوں، وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ آئندہ ڈھائی سال میں حقیقی کارکردگی عوام کو نظر آئے گی‘مہنگائی کے خلاف حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے‘رمضان میں عوام کو سستی چیزیں ملیں گی ‘پی ڈی ایم کی باتوں کا جواب نہ دیاجائے ‘حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ‘ان کو منہ نہ لگایاجائے ۔پیرکوحکومتی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت بنیادی اشیاء سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے‘اب کارکردگی دکھاؤں گا‘اصلاحات پرحزب اختلاف سے ہاتھ ملانے کو تیارہیں تاہم کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا‘ سٹہ مافیا کو پنپنے نہیں دیں گے۔عمران خان نے چینی کے سٹے بازوں کے خلاف ون ونڈو آپریشن کا قانون لانے کی منظوری دیدی اور میڈیا سے متعلق امور پر خصوصی کمیٹی بھی قائم کردی جس میں فواد چوہدری، شبلی فراز، فیصل واوڈا، یوسف بیگ مرزا شامل ہیں۔ کمیٹی حکومتی کارکردگی اور بیانیے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرے گی۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ چینی کی قیمت طےکردی ہے‘ پارٹی رہنما مہنگائی پر نظر رکھیں‘ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔انہوں نےڈھائی سال میں حکومتی کامیابیوں کواجاگر کرنےکی ہدایت دیتے ہوئےکہا کہ آئندہ ڈھائی سال میں حقیقی کارکردگی عوام کو نظر آئے گی۔این این آئی کے مطابق وزیراعظم نے ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ اپوزیشن کو عوام نے بھی اہمیت نہیں دی آپ بھی اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کے بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں‘ شوگر مافیا کے خلاف پہلی دفعہ جامع ایکشن ہو رہا ہے‘سٹے بازوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے، رمضان میں عوام کو چینی سستے داموں میسر ہوگی ۔اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ چینی آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں‘شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ‘ ان کو منہ نہ لگایاجائے ‘اصلاحات پر اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں تاہم کرپشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ‘ عام آدمی کو ریلیف دینے پر توجہ دیں ،مہنگائی میں کمی لائی جائے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv