تازہ تر ین

ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے دریاﺅ ں کو صاف کیا جا رہا ہے:عمران خان

وزیراعظم عمران خان نےکہاہےکہ ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کو نہ بلانے پر ہونیوالے شور پرحیران ہوں،دنیا چاہے توماحولیاتی مسئلے پر تعاون کرسکتے ہیں، کوئی بھی ملک ہم سے سیکھنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ماحولویاتی تبدیلی کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ ملنے کے حوالے سے ہونے والے شور پر حیران ہوں، ہماری حکومت اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور انہیں صاف اور گرین پاکستان فراہم کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہے۔

ہم نے کلین گرین پاکستان، بلین ٹری سونامی، قدرتی بنیادوں پر حل اور دریاؤں کی صفائی جیسے اقدامات اٹھائے، خیبر پختونخوا سے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا اور گزشتہ 7سالوں کے دوران بہت تجربہ حاصل کیا، ہماری پالیسیوں کو تسلیم کیا گیا اور سراہا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے 10بلین ٹری سونامی جیسے اقدامات کیے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے ملک میں دریاؤں کو صاف کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی ریاست ہم سے سیکھنا چاہتی ہے تو ہم اس کے بھی تیار ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv