تازہ تر ین

انتخابی اصلاحات ،پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ،الیکشن کمیشن ناکام،شفاف انتخابات کیلئے جدید ٹیکنالوجی ضروری

وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کے لیے اسپیکر  قومی اسمبلی اسد قیصرکو خط لکھ دیا۔

 وزیراعظم نے خط میں  لکھا ہے کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پیسہ چلا، کرپٹ پریکٹس کو روکنے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

 وزیراعظم کا کہنا ہےکہ  آئندہ عام انتخابات سےقبل انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، شفافیت کو برقرار رکھنےکےلیے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیرہے، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ بیلٹ کی سیکریسی دائمی نہیں ہے۔

خط کے متن کے مطابق وزیراعظم نے اسپیکر سے کہا ہےکہ ووٹنگ میں کرپشن کا باعث بننے والے تمام عوامل کو ختم کیاجائے، ہم نےقومی اسمبلی میں بل بھی متعارف کرایا اورسپریم کورٹ بھی گئے، بدقسمتی سے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی توجہ نہ دی۔

ان کا کہنا ہے کہ  موجودہ انتخابی نظام کی وجہ سے  انتخابات کی ساکھ تباہ ہونا شروع ہوگئی ہے، وزیراعظم نے اسپیکر سے بحث کے لیے  بین الجماعتی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی درخواست کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv