تازہ تر ین

سینٹ الیکشن: پی ٹی آئی 26پیپلزپارٹی 21ن لیگ کی 18سیٹیں اسلام آباد میں بڑا اپ سیٹ گیلانی جیت گئے،حفیظ شیخ کو شکست

اس موقع پر سینیٹ کی اسلام آباد سے جنرل نشست پر کامیابی حاصل کرنے والے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کا شکر گزار ہوں، یہ جمہوریت کی فتح ہے، ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی کامیابی کے بعد سب کی نظریں اس نشست پر تھی اور اس میں بھی پی ڈی ایم کو کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی انہیں فون کرکے اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ (ایوان بالا) کی 37 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی جنرل نشست جیت لی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو شکست دی۔

یوسف رضا گیلانی نے 169 جبکہ عبدالحفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 18، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 8، مسلم لیگ (ن) نے 5، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے 6، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 2، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے 3، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 2، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے 2 اور آزاد امیدوار نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv