تازہ تر ین

ٹکٹوں پر نظر ثانی کا فیصلہ،پیرا شوٹر کو سنیٹر نہیں بنائے گے:عمران خان

اسلام آباد:سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد پارٹی کی جانب سےجاری کی گئی ٹکٹوں پر نظرثانی اور تبدیلی کا عندیہ دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوا لے سے بتایا کہ اجلاس میں سندھ سے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر اراکین پارلیمنٹ بورڈ نے تحفظات کا اظہارکیا۔ذرائع کے مطابق کارکنوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نااہلی سے بچنے کیلئے سینیٹر بننا چاہتے ہیں،پارٹی ارکان کے تحفظات کے بعد وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات کے لیے دیے گئے ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے اور ٹکٹوں میں تبدیلی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں، کسی پیرا شوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔سندھ سے سیف اللہ ابڑو اور فیصل واوڈا، خیبرپختونخوا سے نجیہ اللہ خٹک اور فیصل سلیم سے ٹکٹیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چاروں افراد پر پارٹی کارکنوں کے الزامات کی خود تحقیقات کروں گا، کسی پیراشوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔ پارلیمانی بورڈ کو بریفنگ میں بتایا گیا پارٹی کارکنوں کے تحفظات کے مطابق سیف اللہ ابڑو نیب زدہ ہیں، فیصل واوڈا نااہلی سے بچنے کے لیے سینیٹر بننا چاہتے ہیں، فیصل سلیم پر جعلی سگریٹس بیچنے کا الزام ہے جبکہ نجیہ اللہ خٹک کی پارٹی کے لیے کوئی خدمات ہی نہیں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv