تازہ تر ین

سینٹ الیکشن : ناراض حکومتی ارکان خریدنے کا منصوبہ، ن لیگ نے تین رکنی کمیٹی بنا دی

لاہور (ویب ڈیسک) ن لیگ سینٹ الیکشن میں سات سیٹیں حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشیشیں کر رہی ہے اس کے لیے انہوں نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کو ٹارگٹ کرلیا ہے ناراض حکومتی ارکان سے رابطوں اور خرید و فروخت کیلئے ن لیگ کے تین سینئر ارکان کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اس تین رکنی ن لیگ کمیٹی کو سرمائے اور اخراجات سمیت تمام اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت سے ناراض حکومتی ارکان پنجاب اسمبلی کی 36 ہے جن کا سربراہ داﺅد سلیمانی کو بتایا جارہا ہے۔ جن سے رابطے کر کے ان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ ن لیگ نے سینٹ کی ایک اضافی سیٹ کیلئے اپنی تمام امیدیں حکومت سے ناراض ارکان سے وابستہ کرلی ہیں۔ ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب حکومتی ارکان قومی و صوبائی اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر کام کیا جائیگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv