تازہ تر ین

چولستان ریلی مقابلہ میں شرکت، پسماندہ علاقوں کو ترقی دیدی، معیشت کو مستحکم کرینگے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ صوبے میں سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے اورشعبہ سیاحت کو ترقی دے کر معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے ، جنوبی پنجاب کے دور افتادہ مقامات ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا کر سیاحت کو فروغ دیا جائے گا، سیاحت کے فروغ سے ان علاقوں کی قسمت بدلے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا، دور دراز کے ان علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لئے لاہور کی طرز پر انڈر گراؤنڈ سٹوریج واٹر ٹینک بنانے کا جائزہ لیا جائے گا، ہماری توجہ پسماندہ علاقوں پر مرکوز ہے ، اب کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا، جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے ، اب جنوبی پنجاب کے فنڈز نہ کسی دوسرے شہر منتقل ہو سکتے ہیں اورنہ ہی ان فنڈز کو کسی اور منصوبے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چولستان ڈیزرٹ ریلی 2021 کے دوران ٹریک پر گاڑی چلائی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مہارت کے ساتھ ڈرائیونگ کی ، ریلی کے شرکا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو ڈرائیونگ کرتے دیکھ کر خوشگوار حیرت کااظہار کیا اور مہارت کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو داد دی، عثمان بزدار نے کہاکہ چولستان ڈیزاٹ ریلی کے ٹریک پر گاڑی چلا کر بہت انجوائے کیا، دل کرتا ہے میں خود بھی ریلی کے مقابلے میں شرکت کروں ۔ بہاولپور ائیر پورٹ کے لاؤنج میں وزیر اعلی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلی عثمان بزدار نے بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دیا اور کہا منصوبوں میں معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی جائے ، انہوں نے کہاکہ بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے ہرشہر کو ترقی دینا چاہتے ہیں ، پسماندہ علاقو ں کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے ، پسماندہ پنجاب بدلے گا،تو حقیقی تبدیلی آئے گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 69 ایل 12 میں صوبائی وزیرملک نعمان احمد لنگڑیال سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے والد ملک اقبال لنگڑیال مرحوم کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کماند کا دورہ کیا، بورے والا کی سیاسی و سماجی شخصیت رانا طاہر کریم کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی ،وزیر اعلیٰ نے بائی پاس روڈ،پی آئی لنک پل کی تعمیر اور ہسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ بنانے کی یقین دہانی کرا دی،وزیر اعلیٰ نے وفد کی دعوت پر جلد دورہ بورے والا کی یقین دہانی کرا دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv