تازہ تر ین

دوسرا ٹی20: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 145 رنز کا ہدف

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی20 میچ میں فتح کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا اور دوسرے ہی اوور میں کپتان بابر اعظم صرف 5رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

حیدر علی نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر اسکور کو 36 تک پہنچایا جس کے بعد ان کی 10رنز کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی جبکہ حسین طلعت پھر ناکامی سے دوچار ہو کر تین رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔

گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے رضوان نے ایک مرتبہ پھر عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور 41 گیندوں پر 41 رنز بنائے البتہ دوسرے اینڈ سے افتخار نے سست روی ست سے بیٹنگ کی اور انہوں نے 20 رنز بنانے کے لیے 21 گیندوں کا سامنا کیا۔

قومی ٹیم سنچری مکمل ہونے سے کچھ دیر قبل رضوان کی خدمات سے بھی محروم ہو گئی جو 41 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

خوشدل شاہ اور فہیم اشرف نے اسکور لو 126 تک پہنچایا جس کے بعد 18 گیندوں پر 15 رنز بنانے والے خوشدل ڈیوین پریٹوریس کی وکٹ بن گئے اور پھر جنوبی افریقی باؤلر نے نواز کو آؤٹ کر کے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔

فہیم اشرف نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی معقول مجموعے تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا اور 12 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 30رنز بنائے۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، پریٹوریس پانچ وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بابر اعظم نے کہا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، کوشش ہو گی کہ جتنی ہو سکے پارٹنرشپ لگائیں اور اسکور بورڈ پر اچھا مجموعہ سجائیں۔

پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ میچ کی فاتح الیون کو برقرار رکھا۔

دوسری جانب مہمان ٹیم نے اپنی فائنل الیون میں کچھ تبدیلیاں کیں اور گلینٹن اسٹورمن کو ڈیبیو کرایا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی20 میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

جنوبی افریقہ: ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ریزا ہینڈرکس، جے جے اسمٹس، پائٹ وین بلجون، ڈیوڈ ملر، ڈیوین پریٹوریس، ایندائل فلکوایو، گلینٹن اسٹورمین، لوتھو سیپاملا، تبریز شمسی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv