تازہ تر ین

افغانستان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، 5 افغان سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

افغانستان میں اقوام متحدہ  کے قافلے پر حملے میں 5 افغان سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت  کابل کے نواح میں نامعلوم مسلح افراد نے اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ کیا جس میں  قافلے کی حفاظت پر مامور 5 افغان سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

افغانستان میں امریکی امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ حملے میں اس کا عملہ اور گاڑیاں  محفوظ رہی ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ کابل کے قریب ہوا جس کے پیچھے باغی طالبان کا ہاتھ ہے۔

دوسری جانب طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv