تازہ تر ین

خطرات سے نمٹنے اور دشمن کو جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں سر براہان مسلح افواج

مسلح افواج کے سر براہان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ خطرات سے نمٹنے اوردشمن کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی قسم کے خطرے کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی سربراہی میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید، نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی، ایئر چیف ایئر مارشل مجاہد انور نے شرکت کی۔اس کے علاوہ وزارت دفاع، وزارت دفاعی پیداوار اور تینوں مسلح افواج کے دیگر سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں علاقائی جیو اسٹرٹیجک صورت حال، پیشہ وارانہ امور اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ کووڈ 19 سے بچاؤ میں این سی او سی کے کردار کو سراہا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلہ کے سیاسی و سفارتی حل کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک کو لاحق تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج تیار ہیں۔ انسداد دہشت گردی میں سیکیورٹی ایجنسیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv