تازہ تر ین

بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 53پیسے فی یونٹ اضافہ، گیس 2فیصد مہنگی

حکومت نے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا، بجلی ایک روپیہ 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کی منظوری ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ فروری کے بلوں پر ہو گا۔ نیپرا نے 27 جنوری 2021 کو عوامی سماعت کی تھی، سی پی پی اے نے 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے سے صارفین پر 11 ارب 6 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا، 100 یونٹ تک استعمال کرنے والا لائف لائن صارفین بھی اضافے سے مستثنی ہوں گے ۔ جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن محفوظ بھٹی نے اتھارٹی کوبتایا کہ اضافے کے بعد بجلی کا یونیفارم ٹیرف 13.35 سے بڑھ کر 15.30 روپے فی یونٹ ہو جائے گا ، حکومت نے اس باراضافہ تمام صارفین کے لیے مانگا ہے ، اس سال 185 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔دریں اثنااوگرا نے سوئی ناردرن صارفین کے لیے گیس مزید 2 فیصد مہنگی کر دی ،اوگراکے مطابق سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے گیس کی اوسط قیمت13روپے 42پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دیدی گئی،اضافے کی بعد گیس کی فی یونٹ اوسط قیمت 644روپے 84پیسے مقررکرنے کی منظوری دی گئی،،اوگراکے مطابق سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں 773روپے 51پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا ،قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv