تازہ تر ین

ماہر نفسیات ڈاکٹر نے شادی شدہ بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کرلی

ملتان میں ماہر نفسیات ڈاکٹر نے شادی شدہ بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق  ملتان کے علاقے جسٹس حمید کالونی میں افسوسناک واقعہ میں دوسروں کو ڈپریشن سے نجاب دلانے والا ماہر نفسیات خود ڈپریشن کا شکار ہو گیا۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے اپنی ڈاکٹر  بیٹی علیزہ اظہر کو گولی مار دی جس وہ دم توڑ گئی، بعدا ازاں ڈاکٹر اظہر حسین نے بیٹی کے قتل کے بعد خود کو  گولی مار کر خود کشی کر لی۔

اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ چہلیک اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر شواہد اکٹھے کیے اور دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دیں۔

مقتولہ ڈاکٹر کے ماموں قمر زمان خاکوانی نے بتایا کہ ڈاکٹر اظہر حسین ڈپریشن کا شکار تھے اور ڈپریشن میں آکر انہوں نے بیٹی کو قتل کیا ہے۔

ان کے مطابق مقتولہ ڈاکٹر علیزہ تین بچوں کی ماں تھی اور ان کے شوہر بھی ڈاکٹر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر علیزہ ایف سی پی ایس پاس کیا تھا جس کا وائیوا 25 جنوری کو کراچی میں ہونا تھا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والد ڈاکٹر  اظہر حسین بیٹی سے بہت پیار کرتے تھے،  چند روز قبل ہی انہوں نے ڈاکٹر علیزہ کو دو لاکھ کا نیا موبائل فون لے کر دے دیا تھا اور وائیوا کے لیے بیٹی کو کراچی بھیجنے کی خود تیاری کروا رہے تھے ۔

پولیس کو دیےگئے بیان میں اہل خانہ نے بتایا کہ ڈاکٹر اظہر حسین ذہنی و نفسیاتی مرض میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا تاہم پولیس نے مزید تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv