تازہ تر ین

گورنر اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر رضا باقر نے بتایا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے 2 ماہ تک شرح سود یہی رہیگی تاہم کمیٹی نے معاشی اعدادوشمار کے بعد شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد رہنے کی امید ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19ارب ڈالر رہا کرتا تھا آج کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سے تبدیل ہوکر سرپلس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب ایکسچینج ریٹ مستحکم دیکھائی دے رہا ہے اور ڈالر کی قیمت میں اب استحکام ہے تاہم آئندہ بیلنس آف پیمنٹ کیلئے زرمبادلہ کو نہیں چھیڑا جائیگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv