تازہ تر ین

حکومت اور اپوزیشن ایک سال مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے پر کام کریں، چودھری شجاعت

حکومت گرانے بچانے کی بجائے دونوں مہنگائی ختم کرنے کے ایجنڈے پر اکٹھے ہو جائیں، جنوری 2022ء تک حالات ٹھیک نہ ہوں تو پرانے ایجنڈے پر واپس چلے جائیں۔ سربراہ مسلم لیگ ق اور سابق وزیراعظم کی گفتگو

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک سال مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے پر کام کریں، حکومت گرانے بچانے کی بجائے دونوں مہنگائی ختم کرنے کے ایجنڈے پراکٹھے ہو جائیں، جنوری 2022ء تک حالات ٹھیک نہ ہوں تو پرانے ایجنڈے پر واپس چلے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق چودھری برادران سے بشپ لاہور سباسٹین فرانسس شا نے ملاقات کے دوران اسپیکر چودھری پرویزالٰہی اور شافع حسین نے مسیحی رہنماؤں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر چودھری شجاعت نے کہا کہ قوم کی تکلیفوں میں کمی کیلئے سب متحد ہوں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے معاشی حالات خراب ہیں ، 2020ء میں مزدوراور تنخواہ دار طبقہ پستا رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے پر کام کریں۔ حکومت اور اپوزیشن گرانے اور بچانے کی بجائے ایک سال تک اس ایجنڈے پر اکٹھے ہوں۔ جنوری 2022 تک حالات میں بہتری نہ آئے تو پرانے ایجنڈے پر واپس چلے جائیں۔

چودھری برادران نے کہا کہ دعا ہے کہ نیا سال ملک کیلئے خوشیاں لائے۔ اللہ تعالیٰ ملک کو سیاسی عدم استحکام سے محفوظ رہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پچھلے سال میں قوم نے بہت مشکل حالات دیکھے ہیں، دعا ہے 2021 کورونا وباء کے خاتمے کا سال ثابت ہو۔اور ملک میں معاشی صورتحال میں بہتری اور ترقی کا پہیہ تیز ہو۔ چودھری شجاعت حسین نے گزشتہ روز بھی اپنے بیان میں مشورہ دیا تھا کہ حکومت اپوزیشن کی تمام تجاویز کا جواب بیان بازی سے نہ دے۔حکومت کو اپوزیشن کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں ہم مشہور ہیں کہ ہم ہدایت کی بات کرتے ہیں لیکن جوہدایت کی بات کرتے ہیں تو اس کو مخالفت کا نام دے دیا جاتا ہے۔ ملکی حالات اس مقام پر پہنچ چکے جتنے پہلے کبھی نہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو عوام نے اسمبلی میں بھیجا، حکومت اور اپوزیشن کو چاہیے عوامی مفادات میں کام کرے۔ان لوگوں کے مشوروں میں نہ پڑیں جن کا ذاتی مفاد ہو، بلکہ دونوں کو اکٹھے کام کرنا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv