تازہ تر ین

براڈ شیٹ کیس:پاکستان کو ساڑھے 4ارب جرمانہ ،برطانوی ہائی کمیشن کے اکاﺅنٹس منجمد

براڈ شیٹ کیس میں اہم پیش رفت، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔

مصالحتی عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو 2 کروڑ 9 لاکھ ڈالر جرمانہ 30 دسمبر تک ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ہائی کمیشن لندن کے اکاؤنٹ سے رقم منہا نہیں کی گئی، 2018میں نیب کو براڈ شیٹ سے معاہدہ ختم کرنے پر 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوا تھا۔

نیب نے وزارت قانون کی ہدایت کے برعکس 2 سال تک جرمانہ ادا نہ کیا، جرمانہ ادا نہ کرنے پر دو سال میں سود بھی شامل ہو گیا۔

دوسری جانب  ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس منجمد نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ کیس میں لندن کی مصالحتی عدالت نے 2018 میں نیب کے خلاف 2 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا، نیب نے رقم ادا نہ کی جس پر پاکستانی ہائی کمیشن کا اکاؤنٹ منجمد ہوا۔

لندن مصالحتی عدالت نے2کروڑ 9لاکھ ڈالر 30 دسمبر تک ادا کرنے کا حکم دیا تھا، پاکستانی روپوں میں یہ رقم ساڑھے چار ارب روپے بنتی ہے، مصالحتی عدالت نےاپنے حکم میں قرار دیا کہ عدم ادائیگی پر اکاؤنٹ منجمدکرکےرقم یکطرفہ طور پر منہا کی جائے تاہم اعلیٰ سفارتی ذرائع کے مطابق ہائی کمیشن لندن کےاکاؤنٹ سے رقم منہا نہیں کی گئی۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا مؤقف ہے کہ سفارتخانوں کوجنیواکنونشن کےتحت استثنیٰ حاصل ہوتاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv