تازہ تر ین

پی ڈی ایم احتجاج:وزیراعلیٰ سندھ نےاستعفیٰ بلاؤل ہاؤس بھیج دیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے استعفوں کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو ارسال کر دیا۔

مراد علی شاہ نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ بلاؤل ہاؤس بھیجا۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بیرون ملک روانگی سے قبل استعفی بلاول ہاؤس میں جمع کرایا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ اور اسمبلی رکنیت پارٹی کی امانت ہے۔ پارٹی کے فیصلوں کے تحت اسمبلی رکنیت چھوڑنے کو تیار ہوں۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے استعفی ہاتھ سے تحریر کیا جو اسپیکر صوبائی اسمبلی کے نام لکھا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل بھی ہوسکتی ہے۔ امر اکبر انتھونی کے خواب پورے نہیں ہوسکتے۔ آئینی اعتبار سے اسمبلی کو تحلیل کرنا بھی وزیراعلیٰ کا اختیار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کے اگلے لائحہ عمل کے طور پر عہدوں اور رکنیت سے استعفوں کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے اب پورا ملک اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرے گا۔

قبل ازیں سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے استعفوں کے فیصلے کے تحت حکومت کو 2 روز قبل اپنا استعفیٰ ارسال کیا۔ ناصر حسین شاہ صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے سکھر پی ایس 25 سکھر/ روہڑی سے منتخب ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو میں سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر استعفی اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرا دیا ہے۔ پارٹی قائدین کے ہر فیصلے کے پابند ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv