تازہ تر ین

اپوزیشن کیلئے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ عمران خان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو اس کا نام تا دیں جس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہم اس سے کروا دیتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفگو وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم ایک منتخب جمہوری حکومت ہیں اور عمران خان کی قیادت میں اس ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ جس جمہوریت کی بات کررہے ہیں ہمیں خوشی ہو گی، ہم مذاکرات کے دروازے نہیں بند کرنا چاہتے، آپ یہ کہتے ہیں کہ ہم آپ سے، عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتے، تو پھر آپ بتائیں کس سے بات کرنا چاہتے ہیں، اس سے کروا دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امن کا، خلوص کا، معیشت کے مضوبط ہونے کا راستہ نکلے، اہل لاہور نے کل جس ذمے داری کا ثبوت دیا ہے اگر مولانا فضل الرحمٰن کے دینی مدارس کے لوگ نہ آتے تو میرا خیال ہے کہ انہیں بہت ہی مایوسی ہوتی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیں اسی لاہور میں سیاسی حزیمت اٹھا پڑی ہے جس میں وہ بڑے بلند و بانگ دعوے کرتے تھے، کل وہاں ان کی سیاست کا جنازہ نکلا ہے، میں نے کہا تھا کہ بیچ منجدھار میں آپ کی کشتی ڈوبے گی اور کل یہ ڈوبی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے دو رکنی ایجنڈا دیا ہے جس میں پہلا استعفیٰ ہے تو ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، جتنا جلدی ہو ایسا کریں اور دوسرا ایجنڈا آپ نے دیا ہے کہ اسلام آباد مارچ کرنا چاہتے ہیں جو آپ فروری میں لے گئے، آپ اسلام آباد آئیں کیونکہ یہ آپ کا بھی ہے یکن ہم وہ کریں گے جو آئین اور قانون ہمیں اجازت دیتا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میری آج بطور وزیر داخلہ پہلا دن ہے اور میری وزیر اعظم سے تفصیلی ملاقات بھی ہوئی ہے، یہ میری 15ویں وزارت ہے لیکن میں نے وزارت داخلہ پہلے کبھی نہیں کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv