تازہ تر ین

جمہور، دستور پر ڈاکہ نا منظور،اب مذاکرات نہیں لانگ مارچ ہوگا، پی ڈی ایم کا اعلان

پاکستان میں حزب اختلاف کے اتحاد نے لاہور جلسے میں فروری کے قریب اسلام آباد مارچ اور پارلیمان سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے۔ لندن میں مقیم سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔

تحریک انصاف کی حکومت میں بدعنوانی کے الزامات میں مطلوب مسلم لیگ نواز کے قائد نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’چند جرنیل وار گیم کے بجائے پولیٹیکل گیم میں مصروف ہیں‘ اور یہ کہ ملک میں موجودہ بحران کے ذمہ دار صرف وزیر اعظم عمران خان ہی نہیں بلکہ سیاسی انجنیئرنگ میں حصہ لینے والے کچھ جرنیل بھی ہیں جو فوج کو متنازع بناتے ہیں۔

اتوار کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے جلسے کے دوران واضح کیا ہے کہ ’جنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں اسلام آباد کی طرف پوری قوم مارچ کرے گی۔۔۔ ہم ایسی پارلیمنٹ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہیں اور نہ ہی اس پارلیمنٹ کے ذریعے سے ناجائز حکومت کو چلنے دیں گے۔‘

دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے جلسے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا میں اضافے کے دوران ’انھیں شہریوں کی صحت و سلامتی کی رتی بھر بھی پرواہ نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv