تازہ تر ین

آرمی چیف کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس پاسنگ آوٹ پریڈمیں شرکت

راولپنڈی(ویب ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس اکیڈمی ، کراچی میں منعقدہ 48 ویں بیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی۔ حاضر سروس / ریٹائرڈ عہدیداروں اور پاسنگ آوٹ ٹرینیوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے پریڈ کا مشاہدہ کیا۔

تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے ایس ایف ٹرینیوں کی تربیت سے پاکستان میں ہوا بازی کے تحفظ کے معیار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اے ایس ایف ٹرینیوں کی تربیت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور فورس میں خواتین کی شرکت کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے ٹرینیوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور پوزیشن رکھنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس سے قبل پہنچنے پر ،چیف آف آرمی سٹاف کا اکیڈمی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل ، میجر جنرل ظفر یو آئی حق نے استقبال کیا۔

بعدازاں ، سی او ایس نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کا دورہ کیا ، جہاں ان کا استقبال میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کیا۔ بات چیت کے دوران ، سی او اے ایس نے کراچی میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں سندھ رینجرز کے تعاون کو سراہا اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس اکیڈمی پہنچنے پرآرمی چیف نے یاد گار شہداپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv