تازہ تر ین

وزیر اطلاعات شبلی فراز کی اپوزیشن کو راستہ دینے کی پیشکش

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کو راستہ دینے کی پیشکش کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومتی رابطے کے دعوے جھوٹے ہیں، اپوزيشن کو راستہ چاہیے تو دے دیں گے لیکن این آر او چاہیے وہ  نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ  حکومت نے کوئی رابطہ نہيں کیا البتہ ان کے ایم این ایز اور ایم پی ایز حکومت سے رابطہ کررہے ہيں کہ ان سے زبردستی استعفے لیے جارہے ہيں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عوام پر رحم کھائيں، اپنے جلسے دو تین ماہ کے لیے مؤخر کردیں ، یہ تو جلسے کرکے آگے بڑھتے جارہے ہيں لیکن ان شہروں میں کورونا پھیلتا جارہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv