تازہ تر ین

مرادراس کی سرپرستی محکمہ تعلیم و صحت بے بس لاہور گرائمر سکول کے بچے کرونا کا شکار

صوبائی وزیر تعلیم کا فرنٹ مین چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر رشوت لے کر خاموش
وزیر کی ملی بھگت سے قوائد کی دھجیاں اڑا دیں،درجنوں بچے متاثر ہ کیس چھپا لئے۔لاہور صوبائی دارلحکومت کرونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی صوبائی وزیر تعلیم کے سر پر جوں تک نہ رینگی،لاہور گرائمر سکول کرونا کی دوسری لہر کے آغاز ہی میں ایل جی ایس میں برانچ آفیسرز کالونی ملتان میں 2طلبا ءکے کرونا کیسز پازیٹو پائے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق سکول انتظامیہ نے دوسری لہر کے آغاز میں سامنے آنے والیے دونوں پازیٹو کیسز چھپانے کی حتٰی الوسع کوشش کی تھی تاہم والدین کی تحریری درخواست منظر عام پرآنے کے باعث یہ پازیٹو کیسز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو رپورٹ ہو گئے۔جس پر لاہور گرائمر میں برانچ چند روز کے لیے بند بھی ہوئی۔لیکن با اثر مالکان نے نہ صرف میں برانچ کھلوا لی بلکہ دیگر طلبہ و طالبات کی سکریننگ بھی روک دی تا کہ کرونا کیسز رپورٹ نا ہو سکیں۔محکمہ تعلیم کے ایس او پیز کی پابندیا سخت ہونے کی وجہ سے دوسرے معروف پرائیویٹ سکولوں کے منتظمین نے بھی برانچوں کی بندشسے بچنے کیلئے طلباءو طالبات اور ٹیچرز کے کورونا ٹیسٹ کروانے کی پالیسی سے اجتناب برتنا شروع کیا ہوا ہے۔ لاک ڈاﺅن ختم ہونے پر تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد پرائیویٹ سکولوں زیادہ طلباءو طالبات ٹیچرز کے کورونا ٹیسٹ نشاط گروپ آف سکولز ، مسلم گروپ آف سکولز، پنجاب گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کی جانب سے مکمل کروائے ہیںاور ان تینوں ایجوکیشنل گروپوں کی سکول برانچوں کو رونا فری قرار دیا گیا ہے۔کئی درجن سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود لاہور گرائمر سکول جوہر ٹاﺅن بوائز کپمس بند نہ کیا جاسکا اور مذکورہ وزیر کی مداخلت کی وجہ سے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا فرنٹ مین چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر لاہور گرائمر سکول کی مختلف برانچوں سے مبینہ طور پر موٹی رقمیں وصول کر کے سکول انتظامیہ کو کھلی چھٹی دیے ہوئے ہیں۔ جبکہ کئی اور بچے کورونا کے باعث زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv