تازہ تر ین

پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے متفقہ ایجنڈے کے ساتھ کھڑی ہے:قمر زمان قا ئرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارٹی پی ڈی ایم کے متفقہ ایجنڈے کے ساتھ کھڑی ہے،پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔

قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جمہوریت اور سول بالادستی کے لیے پیپلز پارٹی کی تین نسلوں کی جدوجہد ہے، ہم نے اپنے دو عظیم لیڈرز اور ہزاروں جیالے کھو دیے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جنم بھی پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے مشترکہ اعلامیہ سے ہوا اور بلاول بھٹو کا بیانیہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے کا تسلسل ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv