تازہ تر ین

عمران خان اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں، قمر زمان قائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آب کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن یہ لوگ صرف دھمکیاں ہی دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی اپنی کوئی کارکردگی نہیں ہے، یہ ایک فاشست حکومت ہے اور یہ نتائیں کہ جیل میں ڈالنے کا اختیار وزیر اعظم کو کس نے دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جلسہ کرے تو کورونا نہیں اپوزیشن کرے تو کورونا کا خطرہ ہے۔

قمر زمان قائرہ کا کہنا تھا کہ بدکلامی کے سوا وزیر اعظم کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کو بڑا جلسہ ہوگا اور گوجرانولہ میں لوگوں کا سمندر ہوگا جس میں لاہور سے بھی پی پی کے کارکن شرکت کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv