تازہ تر ین

وکلا نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر تحریکیں چلائی ہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وکلا نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر تحریکیں چلائی ہیں اور اس حکومت اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف بھی وکلا جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کراچی بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آئین، جمہوریت، انسانی حقوق کے لیے وکلا کے ساتھ مل کر تحریکیں چلائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہے وہ ایوب و یحییٰ خان کے خلاف ہو یا ضیا الحق کے خلاف ایم آر ڈی کی تحریک ہو یا پرویز مشرف کے خلاف اے آر ڈی تحریک یا وکلا تحریک ہو یا اب ہم جو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پلیٹ فارم سے اس نظام، اس حکومت اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آج بھی وکلا جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہماری تمام تحریکوں میں آپ کا صف اول کا کردار رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر زرداری پر میں گن بھی نہیں سکتا کہ کتنے جھوٹے الزامات لگے ہیں اور ہر موقع پر، ہر پیشی پر اور مسئلے پر وکلا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور اب بھی جب ہم یہ مہم چلاے نکلے ہیں تو اب بھی آپ کی ضرورت پڑے گی۔

بلاول نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن کے لیے گرفتاری کی دھمکی کوئی نئی نہیں ہے اور ہم جانتے ہیں کہ جب تک وکلا برادی ہمارے ساتھ کھڑی ہے اس وقت تک وہ میرے کارکن پر آنچ تک نہیں آنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس وکلا تحریک کا آغاز اسی کراچی بار سے ہوا تھا، وہ قانون کی حکمرانی کے لیے ایک جمہوری احتجاج تھا، آپ نے جج کی حکمرانی یا افتخار چوہدری کی حکمرانی کے لیے جدوجہد نہیں کی تھی بلکہ قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی تھی، اس لیے جب تک اس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ، اس وقت تک آپ کی آزادی یا عدلیہ کی آزادی کا کوئی مطلب نہیں ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv