تازہ تر ین

سارے بیروزگار سیاست دان اکھٹے ہوگئے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگ کسی کی چوری بچانے کیلئے باہر نہیں نکلتے ، سارے بیروزگار سیاست دان اکھٹے ہوگئے ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے لائرزفورم کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ وہ لوگ ہیں جن پر بہت بڑی ذمہ داری ہے ،مدینہ کی ریاست کا مقصد قانون کی بالادستی تھی ،کوئی بھی شخص قانون سے اوپر نہیں ہوتا،  قائد اعظم  محمد علی جناح کے نظریے پر چل کر ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے ، قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، علی ظفر کی تقریر پسند آئی انہوں نے حضرت علی کا قول کہا کہ کفر کا نظام چل جائے گا لیکن ظلم کا نہیں ،نبی ﷺ سے بڑا انسان آج تک نہیں آیا نہ آئے گا ۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سارے بیروزگار سیاست دان اکھٹے ہوگئے ہیں ، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر لوگوں کو کہتا ہے کہ اس کی چوری بچانے کیلئے باہر نکلیں ، لوگ کسی کی چوری بچانے کیلئے باہر نہیں نکلتے،محمد زبیر نواز شریف کو آیت اللہ خمینی سے تشبیہ دے رہا ہے، کہتا ہے آیت اللہ خمینی بھی باہر چلا گیا تھا ،آیت اللہ خمینی کو بندوق کے زور پر باہر بھیجا گیا تھا ،یہاں منتیں کرکرکے بیماریاں ہوگئی 6 بیماریاں ہو گئی،یہاں کیبنیٹ کی میٹنگ ہو رہی ہے ہمیں عدالت نے کہا کہ نواز شریف کو کچھ ہو گیا تو حکومت ذمہ دار ہے ، 6 گھنٹے کیبنیٹ کی میٹنگ چل رہی ہے ڈاکٹرز بیماریاں بتا رہے ہیں ،بیماریاں سن کر شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے ،  جیسے لندن کی ہوا لگی ایک اور نواز شریف نکل آیا ،کہاں آیت اللہ خمینی اور کہاں نہاری کھانے والا، اس کی بیٹی کے پانامہ کے پیپر پر 4 بڑے لندن کے فلیٹ نہیں تھے ،سارے بےروزگاروں کی لائن دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ ان کو شرم نہیں آتی ان کا لیڈر ملک سے پیسہ چوری کرکے بارہر لے گیا ،سیکڑوں فیکٹریاں لندن میں بچوں کے نام اربوں کی پراپرٹیز ،میں نے عدالت کو 40 سال پہلے کے بھی دستاویزات دکھائے ،انہوں نے ایک بھی دستاویز عدالت میں نہیں دکھایا ،کوئی بہت ہی بڑا ڈفر ہو گا جو انہیں ایماندار سمجھے گا ۔یہ لوگ دو سال جلسے کرلیں ہمارا ایک جلسہ ان سے بڑا ہوگا،یہ چاہتے ہیں کہ ہم چوری کریں ڈاکے ماریں تو ہمیں کوئی ہاتھ نہ لگائے، عدالتیں فیصلہ کرتی ہیں تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وکلا موومنٹ چلی ہم آزاد عدلیہ چاہ رہے تھے لیکن اس پریشر میں مشرف نےان دونوں کو این آر او دے دیا ،ساری دنیا میں کورونا کا کرائسز آیا ،ڈبلیو ایچ او نے کہا پاکستان بہترین 4 ملکوں میں ہے جو کورونا سے نکلے ،پچھلے ماہ میں پاکستان میں سیمنٹ کی سیل تاریخ میں سب سے زیادہ ہوئی ہے ،موٹرسائیکلوں کی سیل بھی تاریخ میں سب سے زیادہ ہوئی ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت کا ایجنڈا کوئی بھی لیکر پھر رہا ہے تو یہ پھر رہا ہے ،پاکستانی فوج پر جو یہ زبان استعمال کر رہے ہیں یہ وہی ایجنڈا ہے جو فیٹف کا ہے ،پاکستانی فوج اگر کمزور ہوتی ہے تو آپ خود دیکھ لیں باقی ممالک میں کیا ہو رہا ہے ،ہمیں اپنی فوج پر فخر کرنا چاہیے ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں ،مجھے پاکستانی فوج سے کیوں کوئی مسئلہ نہیں ہے ،پاکستان کی فوج ہر مسئلہ پر ہر ایجنڈے پر فورس ساتھ کھڑی ہے ،کراچی میں نالوں کی صفائی فوج نے کی ان کی وجہ سے کراچی بچ گیا ،مسئلہ یہ ہے اگر آج عمران خان پیسہ بنانا شروع کر دے پیسہ منی لانڈر کروں تر سب سے پہلے آئی ایس آئی کو پتہ چلے گا ،آئی ایس آئی دنیا کی ٹاپ ایجنسی ہے ،مجھے اس لیے مسئلہ نہیں کیونکہ آئی ایس آئی کو پتہ ہے عمران خان کیسے زندگی گزار رہا ہے  ان کو پتہ ہے آئی ایس آئی کو ان کی چوری کا پتہ ہے اس لیے وہاں لڑائی ہوتی ہے ،نواز شریف اس کو پنجاب پولیس بنانا چاہتا ہے ،نواز شریف نے کہا کہ جنرل ظہیر الاسلام نے مجھے کہا کہ استعفیٰ دو ،اس کو استعفیٰ کا کیوں کہا کیونکہ یہ کرپشن کر رہا تھا ،میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ لیکر آیا ہوں ،تحریک انصاف کئی جگہ 100-50 ووٹ سے ہاری ہے ،جس دن ان کو این آر او ملا اس دن سے پاکستان نیچے جائے گا ،یہ اربوں کی چوری والے کہہ رہے ہیں انہیں معاف کر دو ،جہاں آپ نے قانون توڑا آپ سیدھا جیل میں جائیں گے،آپ وی آئی پی جیل میں نہیں عام جیل میں جائیں گے ،سارے وکیلوں کو ہیلتھ کارڈ دلواؤں گا ،ایک میرا لیڈر مانتا ہوں وہ ہیں قائد اعظم محمد علی جناح،چاہتا ہوں آپ سب وکیل ان کی مثال کے اوپر چلیں ۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv