تازہ تر ین

حکومت سیاست چھوڑ کر ذاتیات پر اتر آئی ہے، محمد زبیر

(ویب ڈیسک)مسلمم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی آل پارٹیز کانفرنس میں تقریز کے بعد سے حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور وہ 10دن میں سیاست چھوڑ کر ذاتیات پر آتر آئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) نے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو پارٹی کے قائد نواز شریف اور نائب مریم نواز کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔

کراچی میں بحیثیت ترجمان پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹگ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کا آغاز کردیا گیا ہے اور یہ بھرپور جدوجہد ہو گی جو جلسوں اور پریس کانفرنس وغیرہ میں نظر آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چند ہفتوں کی نہیں بلکہ مہینوں کی بات ہے کہ جب تک یہ حکومت نہیں گر جاتی، تو اس وقت تک نواز شریف اور مریم نواز کی ترجمانی کرنا بہت بڑی بات اور اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے ترجمان مقرر کرنے پر پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے روز تین چار پریس کانفرنس منعقد ہوتے ہیں اور یہ سلسلہ 20 ستمبر کو شروع ہوا تھا جب میاں نواز شریف نے اے پی سی کے پلیٹ فارم سے تقریر کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تقریر ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ ہلچل مچ چکی تھی اور عوام کو امید کی کرن نظر آئی کہ میاں نواز شریف سیاسی سرگرمیوں میں فعال ہو گئے ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی جدوجہد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ اس دن کے بعد حکومت، وزیر اعظم عمران خان، ان کے وزرا اور ترجمان بہت پریشان ہوں گے لیکن اتنا پریشان ہوں گے اور عالم یہ ہو گا کہ سیاست چھوڑ کر آپ 10 دن کے اندر ذاتیات پر آ جائیں گے، یہ ہمیں اندازہ نہیں تھا، خوف سے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور ہمارا آدھا کام ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روز حکومت کی جانب سے تین سے چار پریس کانفرنس ہوتی ہے لیکن کسی بھی معاملے پر عوام کے مسائل حل کرنے کی بات نہیں کی جاتی، پچھلے پندرہ میں مہنگائی، بے روزگاری پر ایک بھی بات نہیں کی گئی، کوئی بھی عوام کے اصل مسئلوں پر بات نہیں کرتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv