تازہ تر ین

وزیر اعظم کی ترجیح عوام کے بجائے مافیا کو ریلیف دینا ہے:مریم اورنگزیب

(ویب ڈیسک)مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح مافیا کو ریلیف دینا ہے نہ کہ عوام کو۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح صبح ایک بیانیہ آجاتا ہے جس کا جواب دینا پڑتا ہے تاہم اب جھوٹے احتساب کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن نہ ملی تو غداری کا بیانیہ لے آئے ہیں، عوام حکومتی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہی ہے جبکہ کابینہ اجلاس صرف اس لیے ہوتا ہے کہ اب کس کے خلاف مقدمہ بنانا ہے تاہم اب عوام کے سامنے چوری اور کرپشن عیاں ہو چکی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان  نے کہا کہ سال 2018 کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر نااہل ٹولے کو مسلط کیا گیا جس نے چینی، آٹے اور ادویات مافیا کے سامنے گٹھنے ٹیک دیئے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کا آٹا جانوروں کو ڈالنے کے قابل ہے جبکہ ایک سال کے دوران سبزی کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا، ٹماٹر 97،آلو 74، چاول 20 اورمصالحوں کی قیمتوں میں 78 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ لوبیہ 42، مونگ دال کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ملک میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جس میں کرپشن اور نااہلی نہ ہو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv