تازہ تر ین

امریکی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمدصادق بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، افغان امن عمل اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل پاکستان کی مخلصانہ اور غیرمشروط حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا تھا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے وزیراعظم عمران خان کا واضح وژن ہے، علاقائی امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے قومی طاقت متحد ہے۔

خیال رہے کہ افغان طالبان اور کابل انتظامیہ کے درمیان بین الافغان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہیں اور اس حوالے سے یہ ملاقات انتہائی اہم ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv