تازہ تر ین

بھارت کے ہمسایوں کیخلاف جارحانہ عزائم علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ناکام حملے اور دہشت گردوں کیلئے منی لانڈرنگ میں بھارت ملوث ہے، بھارت کے ہمسایوں کیخلاف جارحانہ عزائم علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ  بھارت خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے، کسی بھی وقت یہ لاوا پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کیا جارہا ہے ، اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیل کے باوجود بھارت نے کنٹرول لائن پر بزدلانہ کارروائیاں جاری رکھیں، 22جولائی کو انٹرنیشنل میڈیا نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا، ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں اس لیے ہمیشہ یو این سمیت ہرکسی کو آزاد کشمیر جانے کی آزادی دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج عوام کے ساتھ مل کر مادر وطن کے دفاع کے لیے تیار ہے، دشمن قوتوں کی افواج پاکستان اورعوام کے درمیان خلیج پیداکرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور ایران کی سرحد کے ساتھ فینسنگ کا کام جاری ہے، پاک افغان سرحد پر 1700 کلومیٹر پر فینسنگ کا کام مکمل کرلیاگیا، شمالی وزیرستان میں بارڈر فینسنگ کے دوران 70آئی ای ڈیز ناکارہ بنائی گئیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ پاکستانی میڈیا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستانی میڈیا نے دہشتگردو ں کے بیانیے کو کامیابی سے شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور  پاکستان کی عوام کو سعودی عرب سے تعلقات پر فخر ہے ، سعودی عرب سے تعلقات بہترین ہیں اور رہیں گے، کسی کو مسلم دنیا میں سعودی عرب کی مرکزیت پر کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب پہلے سے شیڈول تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv